نظریہ:
اعلیٰ معیار کے سیمنٹ کی فراہمی اور کاروبار کے ہر پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے سیمنٹ انڈسٹری میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت برقرار رکھنا۔

مقصد:
پیشہ ور اور پُر عزم ٹیم کے ساتھ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تیاری، بہترین خدمات کی فراہمی ، صارفین کے اطمینان اور حصص یافتگان کی قدر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ اور معروف سیمنٹ بنانے والی کمپنی کے طور پر خود کو منوانا۔


بورڈ آف ڈائریکٹرز

ڈاکٹر غائتھ ۔ آر۔ فراؤن
چیئر مین
ڈاکٹر غائتھ ایک بین الاقوامی سرمایہ کار اور صنعتکار ہیں جو پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں مختلف شعبہ جات جیسا کہ پیٹرولیم ، بجلی کی پیداوار، کیمیکل، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ کی صنعتوں میں مالیاتی اور تجارتی لحاظ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
انھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی جبکہ یو نیورسٹی آف کولوریڈو اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پیٹرولیم انجینئرنگ کی ہے۔ وہ اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ اوراٹک ریفائنری لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں اور گروپ کی مختلف کمپنیوں کے بورڈ کے رکن ہیں۔

جناب لائتھ ۔جی۔ فراؤن
ڈائریکٹر
جناب لائتھ۔جی۔فراؤن ایک بین الاقوامی سرمایہ کار اور صنعتکار ہیں، جو پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں مختلف شعبہ جات جیسا کہ پیٹرولیم ،بجلی کی پیداوار،کیمیکل، ریئل اسٹیٹ اور سیمنٹ کی صنعتوں میں مالیاتی اور تجارتی لحاظ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
انھوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا سے گریجویشن کیا ہے۔ وہ گروپ کی مختلف کمپنیوں کے بورڈ کے رکن ہیں۔


جناب وائیل ۔جی۔فراؤن
ڈائریکٹر
جناب وائیل ۔جی۔فراؤن ایک بین الاقوامی سرمایہ کار اور صنعتکار ہیں جو پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں مختلف شعبہ جات جیسا کہ پیٹرولیم ،بجلی کی پیداوار،کیمیکل، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ کی صنعتوں میں مالیاتی اور تجارتی لحاظ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
انھوں نے گریجویشن کیا ہے۔ وہ گروپ کی مختلف کمپنیوں کے بورڈ کے رکن ہیں۔

جناب شعیب۔ اے۔ ملک
ڈائریکٹر
جناب شعیب۔اے۔ملک گزشتہ39سال سے اٹک گروپ آف کمپنیز سے وابستہ ہیں۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز جولائی 1977میں اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ سے کیا اور مختلف اوقات میں گروپ کی مختلف کمپنیوں میں ان کمپنیوں کے آپریشنز اور دیگر معاملات کی نگرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انھیں اپ اسٹریم، مڈ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم کے کاروبار کا وسیع تجربہ ہے۔
انھوں نے پنجاب یو نیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور برٹش انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ( یو کے) اور ہارورڈ بزنس اسکول( یو ایس اے) سمیت بہت سے انٹر نیشنل منیجمنٹ پروگراموں، ورکشاپس اور کانفرنسوں میں شرکت کی ۔ اس وقت وہ اٹک گروپ آف کمپنیز میں گروپ ریجنل چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور گروپ کی تمام کمپنیوں کے بورڈ کے رکن ہیں۔

جناب عبدالستار
ڈائریکٹر
جناب عبدالستار کو مختلف سرکاری اداروں/وزارتوں اورتجارتی اداروں میں اہم عہدوں پر فنانشل منیجمنٹ کا 35سالہ تجربہ ہے۔ انھوں نے مختلف کمپنیوں میں قیمتوں پر قابو پانے، صارفین کے مفاد کو مدِ نظر رکھنے، حکومتی سبسیڈیز میں کمی کرنے، سرکاری آمدنی بڑھانے ،غیر ضروری اخراجات میں کمی کرنے/چوریوں، گیس اور POLکی قیمتوں کے تعین کے بنیادی مقاصد پورا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیں۔وزارتِ پیٹرولیم اور قدرتی وسائل حکومتِ پاکستان میں مالیاتی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد وہ ماری گیس کمپنی لمیٹڈ میں آٹھ سال تک مالیاتی مشیر رہے ۔اس دوران وہ چھ سال تک کمپنی کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ وزارتِ پیٹرولیم میں بحیثیت مالیاتی مشیر خدمات انجام دینے کے دوران انھوں نے بہت سی کمپنیوں مثلاً OGDCL, PPL, SNGPL, SSGCL, PSO, PARCO, ARL, POL, NRL, PMDC وغیرہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں حکومت پاکستان کی جانب سے نامزدگی پرسات سال تک بطور ڈائریکٹر ذمہ داریاں ادا کیں۔وہ انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان (ICMAP) کے فیلو ممبر بھی ہیں اور انھیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تین سال(جنوری 2000سے دسمبر2002) کے لئے ICMAPکا کونسل ممبر بھی نامزد کیا گیا تھا۔ انھوں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر بین الاقوامی حیثیت کے حا مل اداروں میں منعقدہ ایڈوانس فنانشل منجمنٹ کورسز، پروگرامز اور ٹریننگز میں بھی شرکت کی۔
اس وقت وہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ ،پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں اور بہت سی معروف یو نیورسٹیوں اور پیشہ ورانہ اداراوں میں وزیٹنگ فیکلٹی ممبربھی ہیں۔

جناب بابر بشیر نواز
ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو
وہ گزشتہ30سال سے اٹک گروپ سے وابستہ ہیں۔اس دوران 2002میں اٹک سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر ہونے سے پہلے وہ فنانس، پرسنیل، مارکیٹنگ اور جنرل منیجمنٹ میں مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔بابربشیر صاحب نے قائدِ اعظم یو نیورسٹی (اسلام آباد) سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت پاکستان میں گروپ کی تمام لِسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ کے رکن ہیں۔
انھوں نے بزنس منیجمنٹ کے موضوع پر پاکستان اور پاکستان سے باہر منعقد ہونے والے مختلف کورسز، ورکشاپس اور سیمیناروں میں شرکت کی ۔ انھیں پاکستان میں سیمنٹ کی صنعت سے متعلق وسیع معلومات ہیں۔ اس وقت وہ اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجمنٹ کمیٹی اور آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

جناب آغا شیر شاہ
ڈائریکٹر
آغا شیر شاہ اس وقت باندھی شوگر ملز کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔ اس سے پہلے وہ ملٹی بلین ڈالر پورٹ فولیو رکھنے والے دنیا کے بڑے سوویرن ویلتھ فنڈ ز میں سے ایک، ابو ظہنی انویسٹمنٹ اتھارٹی(ADIA)میں سینئر پورٹ فولیو منیجر رہ چکے ہیں۔ شاہ صاحب نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور انویسٹمنٹ اینالسٹ کیا۔ انھوں نے یو ایس ایکویٹی مارکیٹ میں S&P 500کے کنزیومر،انرجی اور فنانس کے شعبوں میں خدمات انجام دیں۔ انھوں نےADIAمیں اپنے 24سالہ انویسٹمنٹ کیریئر میں یو ایس اور گلوبل ایکویٹیز میں سینئر پورٹ فولیومینجمنٹ پوزیشنز پر کام کیا۔  انھو ں نے رائس یو نیورسٹی سے انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس اور کورنل یو نیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 


کمپنی کے آڈیٹرز کا نام
اے۔ایف۔ فرگیوسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

رجسٹرڈ دفتر ،ہیڈ آفس اور برانچ آفس کے پتے

رجسٹرڈ دفتر

ڈی ۔70،بلاک 4، کہکشاں۔5،کلفٹن،کراچی۔75600
ٹیلیفون:(92-21) 35309773-4
فیکس:(92-21)35309775
ای میل:acpl@attockcement.com
ویب سائٹ:www.attockcement.com

پلانٹ
حب چوکی،لسبیلہ،بلوچستان۔
ٹیلیفون:(92-0853) 363569
سیل نمبرز:0321-2886234
0346-8288625
0336-2886255
ای میل:factory@attockcement.com
کمپنی رجسٹریشن نمبر
0008978
این ٹی این:0709778-6

کاروباری سرگرمیاں
سیمنٹ کی تیاری اور فروخت

شیئررجسٹرار
ٹیکنالوجی ٹریڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ڈاگیا ہاؤس، 241 سی، بلاک 2،
پی۔ ای۔ سی۔ ایچ۔ ایس۔ آف شاہراہِ قائدین، کراچی
فون:(92-21) 34391316-17

سرمایہ کارکی شکایت سے نمٹنے کے لییرابطہ کریں:
کمپنی سیکریٹری
ڈی 70، بلاک4، کہکشاںV، کلفٹن، کراچی
فون:021-111-171717

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
http://www.psx.com.pk

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج
http://www.secp.gov.pk

کمپلین فارم
http://secp.gov.pk/complaintform1.asp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو
www.fbr.gov.pk
مندرجہ ذیل بمع متعلقہ لنک کمپنی کی ویب سائٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں:
(a موجودہ اور گزشتہ دو مالی سال کی سالانہ رپورٹس
(b گزشتہ پانچ سال کی مالیاتی جھلکیاں اور
(c عبوری حسابات یعنی تازہ ترین حسابات کے ساتھ ساتھ گزشتہ تین سہ ماہیوں کے حسابات